مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی مرکزی بینک نے اپنے بیان میں طوفان الاقصی کے بعد غزہ کے خلاف ہونے والی جنگ میں صہیونی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کردئے ہیں۔
بینک کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی معیشت کو مجموعی طور پر 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جوکہ اسرائیلی کرنسی شِکل کے مطابق 198 ارب بنتے ہیں۔
بینک نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ نقصانات میں براہ ہونے والے خسارے، قرضہ جات، ٹیکس میں کمی اور دفاعی اخراجات شامل ہیں۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے امریکہ نے ہنگامی بنیادوں پر بجٹ پاس کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ